سفارشات منظور ،پنجاب میں 6نئی بینکنگ عدالتیں قائم کرنے کی منظوری
لاہور (نامہ نگار خصوصی)وفاقی حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی سفارشات منظور کرتے ہوئے پنجاب میں 6نئی بینکنگ عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔بینکوں اور بینکنگ جرائم سے متعلق مقدمات کی بھرمار کی بناء پر چیف جسٹس نے مزید عدالتیں قائم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا جس کی روشنی میں نئی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 3نئی بینکنگ عدالتیں قائم کی گئی ہیں یوں لاہور میں بینکنگ عدالتوں کی تعداد 4سے بڑھ کر7ہوگئی ہے ۔ساہیوال میں ایک نئی بینکنگ عدالت قائم کی گئی ہے ،اسی طرح لاہور میں بینکنگ جرائم کی سماعت کے لئے بھی ایک نئی سپیشل عدالت قائم کی گئی ہے ،اب لاہور میں بینکنگ جرائم کی سماعت کے لئے 2عدالتیں کام کریں گی ۔علاوہ ازیں ملتان میں بھی بینکنگ جرائم کی ایک نئی سپیشل عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
سفارشات منظور