قصور سکینڈل،مختلف سیاسی قائدین کی حسین خانوالہ آمد،متاثرین سے اظہاریکجہتی

قصور سکینڈل،مختلف سیاسی قائدین کی حسین خانوالہ آمد،متاثرین سے اظہاریکجہتی

  

قصور(بیوروررپورٹ)قصور کے علاقہ حسین خانوالہ میں جنسی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بچوں اور بدقسمت گھرانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین بدستور حسین خانوالہ آرہے ہیں پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری سرور ،فوزیہ قصوریاور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ متاثرہ والدین کے گھروں میں پہنچ گئے چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ حسین خانوالہ پوری قوم کے منہ پر ایک طمانچہ ہے اور ہمارے لیے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے ،شیطان صفت ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی کرنے کی بجائے پولیس نے الٹا مظلوم خاندانوں کیخلاف مقدمات درج کیے ہیں ۔چوہدری محمد سرور نے کہاکہ عوام کو پولیس سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے لہذا ان مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھجوایا جائے ، دریں اثناء سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شوکت بسرا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حسین خانوالہ پہنچے اور متاثرہ خاندانوں کے گھروں پر گئے سردار آصف احمد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت ڈنڈے کے زور پر عوام کی خدمت کر رہی ہے حسین خانوالہ میں بدترین زیادتیوں کا نشانہ بننے والے افراد کی مدد کرنے کی بجائے ان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ظلم اور ستم کی انتہاء کر دی ہے ایسے میں عوام کو متحد ہوکر ان حکمرانوں کیخلاف ایک بڑی تحریک شرو ع کرنا ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -