ہوپ الیکشن،حکم امتناعی آنے سے فرینڈز الائنس اور الخدمت گروپ کی انتخابی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں

ہوپ الیکشن،حکم امتناعی آنے سے فرینڈز الائنس اور الخدمت گروپ کی انتخابی ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فرینڈز الائنس اور الخدمت گروپ کی آج الیکشن جیتنے کی تیاریاں اور دعوے حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد دم توڑ گئے دونوں گروپوں نے بھر پور تیاری کر رکھی تھی چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمدنے گزشتہ رات بھر پور قوت کے مظاہرے کے لیے پنجاب کے حج آرگنائزر کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا تھا اور آج جیتنے کے لیے بھی پُر عزم تھے لیکن الیکشن روکنے کے حکم نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ،فرینڈز الائنس نے بھی بھر پور تیاریاں کر رکھی تھیں لیکن ان کی تیاریاں بھی کسی کام نہ آ سکیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -