پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کے10کروڑ کے فنڈز استعمال نہ ہونے کا سخت نوٹس

پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کے10کروڑ کے فنڈز استعمال نہ ہونے کا سخت نوٹس

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چےئر مین میاں محمودالر شید نے پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کے10کروڑ سے زائد کے فنڈز5سالوں سے استعمال نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا جبکہ سیکرٹری سکولزکو 3ماہ میں ٹیچرزکی فلاح وبہبود کیلئے فنڈزکے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے تمام قوائد وضوابط مکمل کر کے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کا حکم دیدیا۔ منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلاس اپوزیشن لیڈر و چےئر مین اکاؤنٹس کمیٹی میاں محمودالر شیدکی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبر ان و اراکین اسمبلی ثاقب خورشید ‘وحید ڈوگر ‘سائر ہ افتخار‘وارث کلو سمیت دیگر نے شر کت کی ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ10کروڑ کے فنڈز موجود ہیں مگر آج تک ایک پیسہ بھی ٹیچرزکی فلاح و بہود کیلئے خرچ نہیں ہو سکا کیونکہ اس حوالے سے ابھی تک قواعد وضوابط ہی نہیں بنا ئیں جاسکے جس پر پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چےئر مین میاں محمودالر شیدنے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز کو حکم دیاکہ وہ 3ماہ میں اس حوالے سے تمام معاملات کو مکمل کر کے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر ے ۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -