ریلوے حکام اور سمپارس یونین کے درمیان سکیل اپ گریڈیشن کے معاملے پر مذاکرات کامیاب

ریلوے حکام اور سمپارس یونین کے درمیان سکیل اپ گریڈیشن کے معاملے پر مذاکرات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے حکام اور سمپارس یونین کے درمیان سکیل اپ گریڈیشن کے معاملے پر مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔جس کے پیش نظر سمپارس یونین نے ٹرین روکنے کی ہڑتا ل کی کال واپس لے لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک کی سربراہی میں ریلوے حکام اور سپمارس یونین کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس پر سمپارس یونین نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے کہ وہ ٹرین نہیں روکیں گے۔سمپارس یونین کے مطالبات تھے کہ اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر گڑیڈ ون کو بی ایس 10سے14،گریڈ ٹو کو بی ایس 13سے15گریڈ تھری کو بی ایس 15سے16جبکہ اسٹیشن ماسٹر کو گریڈ ون13سے15،گریڈٹو کو 15سے16میں اپ گریڈ کیا جائے دریں اثنا ء یونین کا مطالبہ تھا کہ ملک میں 6بڑے اسٹیشنوں جن میں پشاور،راولپنڈی،ملتان،روہڑی،حیدر آباد اور کوئٹہ کے سٹیشنوں کے سٹیشن سپرینٹنڈنٹس کو سٹیشن ماسٹر کا درجہ دیا جائے۔جس حوالے سے گزشتہ روز ریلوے حکام جن میں ایڈیشنل منیجر جنرل ٹریفک،چیف آپریٹو سپرینٹنڈنٹس ،چیف پرسانل آفیسر اور ڈی جی لیگل جبکہ سمپارس یونین کے عہدیداران کی طرف سے سرپرست اعلیٰ راجہ عرفان،صرف اقبال جاوید،سیکرٹری جنرل حنیف مہر،چوہدری مختار اور جمشید چیمہ نے شرکت کی جس میں ریلوے حکام نے سمپارس یونین کے مطالبات مان لیے اور تجاویز وزارت ریلوے کو ارسال کر دی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -