مون سون کے بعد گرمی اور شدیدحبس شروع،مزید بارشوں کی پیش گوئی

مون سون کے بعد گرمی اور شدیدحبس شروع،مزید بارشوں کی پیش گوئی

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)صو بائی دارلحکو مت سمیتملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد گرمی اور حبس نے زور دکھانا شروع کر دیا ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں، میرپور خاص، راولپنڈی، قلات،ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے شمالی علاقوں (گلگت بلتستان) میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صو بائی دارلحکو مت سمیت بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ژوب، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارشژوب اور فیصل آباد میں25 ملی میٹر جبکہ کالام 05، لاہور 04، ایبٹ آباد، مظفر آباد03، کوہاٹ، مری 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

علاقائی -