اکیڈمی مالک نے دو بچوں کوبد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

اکیڈمی مالک نے دو بچوں کوبد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)جنوبی چھاونی کے علاقہ میں رات گئے اکیڈمی کے مالک نے دو بچوں کا مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق بھٹہ چوک کے رہائشی 28سالہ نعمان نے گھر میں اکیڈمی بنا رکھی تھی جہاں وہ نرسری سے پانچویں جماعت کے بچوں کو پڑھاتا تھا ۔گزشتہ روز اس نے اپنے دو شاگردوں الیاس اور یعقوب کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بچوں نے گھر آ کر والدین کو بتایا جس پر انہوں نے ملزم نعمان کو اہل محلہ کے ساتھ مل کر پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -