چیف انجینئر سیلز کا سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن آفس کا اچانک دورہ

چیف انجینئر سیلز کا سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن آفس کا اچانک دورہ

  

لاہور(خبر نگار)چیف انجینئر سیلز ماجد حسین نے سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن آفس کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیف انجینئر نے سیلز سیکشن میں آئے سائلین کی شکایات سننے کے علاوہ عملے کی حاضری سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا، چیکنگ کے دوران شہریوں کو ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء سمیت سروے رپورٹس اور کمپیوٹرائزیشن سسٹم کے تحت اندرا ج کے حوالے سے بھی ریکارڈ کو چیک کیا گیا ، ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ریجنوں میں شہریوں کو نئے کنکشنوں ، ڈیمانڈ نوٹسز کے اجراء سمیت دیگر شکایات پر فوری عملدرآمد کروانے اور دفاتر میں عملے اور افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید نے ہیڈ آفس سے مختلف افسران کی ڈیوٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں تاکہ مذکورہ افسران دفاتر میں جاکر خود تمام حالات کا جائزہ لیں تاکہ شہریوں کی شکایات کے علاوہ ان کے جائز کام میرٹ پر فوری ہو سکیں ، گزشتہ روز بھی جی ایم سیلز سید جواد نسیم کی ہدایت پر چیف انجنئیر سیلز ماجد حسین نے لاہور ریجن کا اچانک دورہ کیا اور کسٹمر سروس سنٹر سمیت سیلز ہال اور سیلز کے مختلف سیکشنوں کا دورہ کیا اور دفتر آئے شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے فوری عملدرآمد کرنے کے لیے ماتحت سٹاف کو احکامات جاری کیے ، انہوں سے سیلز سیکشن میں ڈیمانڈ نوٹسز جاری کرنے سروے رپورٹس اور مینوئیل درخواستوں کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور سیلز سیکشن میں ڈیمانڈ نوٹس بنوانے کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے انجنٹوں کو دفتر سے باہر نکالنے اور دوبارہ دفتر میں آنے پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہو ر سمیت دیگر ریجنز میں انسپکشنوں کا سلسلہ جاری ہے اور صرف میرٹ پر آنے والی درخواستوں پر کنکشن کے علاوہ ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جارہے ہیں ، انہوں نے سیلز سیکشن میں ڈیوٹی کرنے والے سروئیرز کو بوگس سروئے کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا اور حکم دای کہ خود درخواست دہندگان کے گھروں اور مطلوبہ مقامات پر جاکر تفصیلی سروے کرنے کی بھی ہدایات دیں ، تاکہ بوگس سروئے کی شکایات ختم ہو سکیں اور شہریوں کو میرٹ اور شفاف طریقے سے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -