ضلعی انتظامیہ نے گولڈ مائنز پلازہ کی انتظامیہ کو داخلی و خارجی راستے الگ الگ کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا لیکن عملدرآمد نہ ہوا
لاہور(کرائم سیل) دو ماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے گولڈ مائنز پلازہ کی انتظامیہ کو داخلی و خارجی راستے الگ سے بنانے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دو ماہ قبل گزشتہ روز حادثہ کا شکار ہونے والے گولڈ مائنز پلازہ کی انتظامیہ کو پلازہ میں داخلی و خارجی راستے بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا ۔اس کے علاوہ پلازہ میں موجود دو لفٹوں میں سے ایک کئی ماہ سے خراب تھی جس کی وجہ سے آنے اور جانے کا ایک ہی راستہ پلازہ میں موجود تھا۔