اٹک مویشی کھیت میں داخل ہونے پر مخالفین نے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے ،شدید زخمی

اٹک مویشی کھیت میں داخل ہونے پر مخالفین نے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے ،شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(این این آئی) مال مویشی چرانے والی خاتون پر مخالفین نے کتے چھوڑ دیئے خاتون زخمی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھانہ فتح جنگ کے گاؤں لانی والا کے رہائشی عبدالرحمٰن ولد گلاب خان نے پولیس کو ایف آئی درج کرا ئی کہ میری ہمشیرہ عجائب سلطانہ نے مال مویشی پال رکھے ہیں مال مویشی کھیتوں میں جانے پر سجاد،خضر،عمر پسران عبداللہ ،رؤف ولد عبداللہ نے میری ہمشیرہ کے ساتھ تلخ کلامی کی دوسرے دن جب میری ہمشیرہ مال مویشی گھر لیکر آرہی تھی تو ملزمان نے میری ہمشیرہ عجائب سلطانہ پر خون خوار کتے چھوڑ دیئے جنھوں نے میری ہمشیرہ کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -