سندھ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

سندھ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، امن بخش ناریجو کو سیکرٹری محکمہ ورکس اینڈ سروسز، شبیر احمد شیخ کو ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سندھ جبکہ عبدالرحیم سومرو کو ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعیب احمد صدیقی کا بھی تبادلہ کردیا گیا ۔سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، کئی اعلی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردی گئے۔ امن بخش ناریجو کو ویمن ڈیویلپمنٹ سے ہٹا کرسیکریٹری محکمہ ورکس اینڈ سروسز، شبیر احمد شیخ کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سندھ اور عبدالرحیم سومرو کو میمبر صوبائی الیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد رضوان میمن کو سیکریٹری لیبر، علی ممتاز زیدی کو میمبر جوڈیشل ون بورڈ آف ریونیو، امتیاز شاہ کو ڈائریکٹر کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈاکٹر شیری مصطفی کو ایم ڈی سیپرا تعینات کیا گیا ہے۔ اعجاز منگی کو سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس سے ہٹا کر سیکریٹری ویمن ڈیویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعیب احمد کا بھی تبادلہ کر کے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کراچی کے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی تعینات کیے گئے ہیں جن میں اعجاز بلوچ کو ڈپٹی کمشنر کورنگی، آصف چاند صدیقی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور شازیہ جعفر کو ڈی سی ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -