فوج کے خلاف تقریر،زرداری کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر کارروائی ملتوی

فوج کے خلاف تقریر،زرداری کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال سیال نے فوج کے خلاف تقریرکرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی 13اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت میں تھانہ مغل پورہ پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ انہوں نے قانونی رائے کے لیے درخواست کو ڈی ایس پی لیگل کے پاس بھجوا رکھا ہے جیسے کوئی رائے آئے گی جس کے مطابق عمل کیا جائے گاجس پرعدالت نے کیس کی مزیدسماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت میں مغل پورہ کے رہائشی الیاس گجر نے اپنے وکیل شکیل احمد کی وساطت سے موقف اختیار کررکھا ہے کہ صدر پاکستان کے پاس بہت سے راز ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اپنی زبان نہیں کھول سکتا آصف علی زرداری نے فوج کے خلاف تقریرکرکے اور راز افشاں کرنے کی دھمکی دی جس سے انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ان کے زبان سے دھمکی آمیز تقریرسن کر اس کو دلی صدمہ ہوا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -