لاہور میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے نتیجے میںآدھے سے زیادہ لاہور تاریکی میں ڈوب گیا
لاہور(آن لائن) لاہور میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے نتیجے میںآدھے سے زیادہ لاہور تاریکی میں ڈوب گیا۔ لیسکو کے چھ سے زائد گرڈ سٹیشن بند ہو گئے جس سے برکی روڈ اور ملحقہ علاقے ہربنس پورہ، شاد باغ، تاج پورہ، ایئر پورٹ روڈ، بیدیاں روڈ اور ملحقہ علاقوں سمیت ڈیفنس، بادامی باغ اور شاہدرہ کے علاقے تاریکی میں ڈوب رہے ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ۔ اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ خرابی نیشنل گرڈ میں ہے۔ نیشنل گرڈ سے بجلی نہیں مل رہی۔ خرابی دور ہونے کے بعد ہی بجلی کی سپلائی بحال ہوگی۔لیسکو حکام کہتے ہیں کہ نیشنل گرڈ سے بجلی نہیں مل رہی، خرابی پیچھے سے ہے۔ خرابی دور ہونے پر ہی سپلائی بحال ہوگی۔