پتوکی: میکے سے پیسے نہ لانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

پتوکی: میکے سے پیسے نہ لانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

  

پتوکی،سرائے مغل ( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار ) میکے سے رقم نہ لا کر دینے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا۔ورثاء نے الزام لگایا کہ یاسمین بی بی کو تشد د کے بعد زہریلی دوائی پلائی گئی جس کے باعث موت واقع ہوئی تھانہ کوٹ رادھا کشن میں قتل کا مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں تاراگڑھ کی رہائشی یاسمین بی بی کی دو سال قبل کوٹ رادھا کشن میں حسن احمد سے شادی ہوئی جو شروع سے ہی لڑائی جھگڑوں کا شکار ہوگئی مقدمہ مدعی محمد اسلم نے کہا کہ ہماری مقتولہ ہمشیرہ سے آئے روز اسکا شوہر میکے سے پیسے منگوانے کی ڈیمانڈ کرتا تھا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔پیسے نہ لاکر دینے پر ہماری ہمشیرہ یاسمین بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زہریلی دوائی پلا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا انہوں نے ڈی پی او قصور ، ڈی آئی جی رینج شیخوپورہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -