شمالی چھاؤنی ، دوستوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،ایک شخص شدید زخمی

شمالی چھاؤنی ، دوستوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،ایک شخص شدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں کرکٹ میچ کی وجہ سے دوستوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، ڈندوں کے آزادانہ استعمال کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی مجیب کی بہن نائمہ ،اور لڑائی میں شریک منور اور رحمت نے بتایا کہ وہ بھٹہ چوک کے رہائشی ہیں۔گزشتہ روز وہ گلی کے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ آپس میں لڑائی ہو گئی۔ اس دوران ان کے ساتھی امجد کے والد منیب آ گئے جنہوں نے رحمت کو تھپڑ مار دیا ،بعد ازاں رحمت نے گھر جا کر اپنے بھائی مجیب کو سارا واقعہ بتایا تو اس نے بھی طیش میں آ کر منیب سے تلخ کلامی شروع کر دی۔ اس دوران منیب کے دو بھائی اسلم اور کرامت موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے منیب کو ڈندوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی ھالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

مزید :

علاقائی -