شیخوپورہ:دن دہاڑے وارداتیں،طالب علم اغوا،2 ملزمان گرفتار

شیخوپورہ:دن دہاڑے وارداتیں،طالب علم اغوا،2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ) تھانہ صدر کے علاقہ گاؤں ورن کے نزدیک دن دیہاڑے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے دسویں جماعت کے طالبعلم محمد تبسم کو اس وقت اغواء کرلیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے چچا کے ساتھ رشتہ دار کے ساتویں ختم میں شرکت کیلئے جارہا تھا دیہاتیوں نے تعاقب کرکے دوملزمان فرمان اور اصغر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ مغوی کے چچا محمد الیاس نے ایک مکان میں پناہ لیکر اپنی جان بچائی ملزمان نے یہ کاروائی ایک سال قبل اپنے ایک ساتھی محمد ارشد کے ہونے والے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر کی ہے ، صدر پولینے محمد الیاس جو گاؤں لالکے کا رہائشی ہے کی رپورٹ پر کارروائی شروع کردی ہے جس نے پولیس کو تبایا کہ وہ گاؤں لالکے سے گاؤں ورن میں موٹر سائیکل پر اپنے بھتیجے سمیت جارہا تھا جس کے راستے میں ملزمان نے انہیں روک لیا اور میرے بھتیجے کو اغواء کرکے لے گئے ۔

مزید :

علاقائی -