وزیر آباد:ڈاکوؤں کازمیندارکے ڈیرے پر ڈاکہ،قیمتی مویشی لے گئے

وزیر آباد:ڈاکوؤں کازمیندارکے ڈیرے پر ڈاکہ،قیمتی مویشی لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیر آباد(نمائندہ خصوصی)زمیندار کے ڈیرہ پرڈاکوؤں کا دھاوا، سوئے ہوئے ملازم کو باندھ کر تشدد، لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی لے گئے ، گذشتہ رات نواحی گاؤں گھکہ میتر کے رہائشی زمیندار غلام رضا چیمہ کے ڈیرہ پرمسلح ڈاکو آن دھمکے اور ڈیرہ پر سوئے ہوئے اس کو ملازم محمد ریاض کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر باندھ دیا ، دوران واردات ڈاکو غریب محنت کش کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ، بعدازاں ڈیرہ پر بندھی 3لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی بھینسیں کھول کر ساتھ لے گئے ۔ واقعہ کی تحریری اطلاع تھانہ سوہدرہ پولیس کو دے دی گئی ہے، رسہ گیری اور چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -