ننکانہ:پرانی دشمنی پر 10افراد نے مخالفین کو شدید زخمی کردیا

ننکانہ:پرانی دشمنی پر 10افراد نے مخالفین کو شدید زخمی کردیا

  

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)شراب پی کر غل غپاڑے کرنے سے منع کرنے پر ہارون مسیح وغیرہ 10افراد نے حملہ کر کے اپنے مخالف کو شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں ینگسن آباد کے رہائشی ملزمان ہارون مسیح وغیرہ کا اپنے ہی گاؤں کے گل زمان وغیرہ سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ روز گل زمان اپنے گاؤں میں واقع ایک دوکان پر بوتل پی رہا تھا کہ ہارون مسیح وغیرہ دس ملزمان شراب کے نشہ میں دھت ہوکر وہاں آگئے اور غل غپاڑہ کرنا شروع کردیا جس پر گل زمان نے انہیں منع کیا تو ملزمان طیش میں آگئے اور انہوں نے گل زمان کو تشدد کر کے شدید زخمی کردیا بعدازاں گل زمان کے اہل خانہ اور گاؤں والوں نے ملزمان کے خلاف ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر شدید احتجاج کیا اور مذکورہ روڈ کو تقریبا ایک گھنٹے تک ٹریفک کے لئے جام کردیا اطلاع پاکر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ شفقت رشید پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گیا۔

مزید :

علاقائی -