دوسری شادی سے منع کرنے پر ظالم شخص کا بیوی پر تشدد

دوسری شادی سے منع کرنے پر ظالم شخص کا بیوی پر تشدد

  

لاہور(کرائم سیل)سبزہ زار کے علاقہ میں دوسری شادی سے منع کر نے پر خاوند کا بیوی پر تشدد،متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لئے تھانے میں پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ ندیم ٹاؤن کی رہائشی آسیہ کی شادی 6سال قبل محلہ دار ندیم سے ہو ئی تھی۔ اس دوران آسیہ کے بطن سے تین بچے پیدا ہو ئے ۔ندیم اب دوسری شادی اپنی کزن سے کرنا چاہتاتھا جس کی وجہ سے ان کے گھر میں اکثر لڑائی رہتی تھی ،گزشتہ روز بھی اسی بات پر میاں بیوی کا آپس میں جھگڑا ہو گیا ۔ندیم نے طیش میں آکر آسیہ کو تشدد کانشانہ بنایا جس کے بعد متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لیے تھانے میں پہنچ گئی ۔

مزید :

علاقائی -