نوسربازوں نے ستر سالہ شخص کو زہریلی چیز کھلاکر ہلاک کردیا
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں نوسربازی کے واقعات میں معمر شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو افراد کو بیہوشی کی حالت میں میوہسپتال میں پہنچا دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاری اڈہ کے علاقہ میں نوسربازوں نے نامعلوم ستر سالہ شخص کو نشہ آور زہریلی چیز کھلاکر ہلاک کردیا اور اسکی جیب سے نقدی وغیرہ لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ،ورثا کی تلاش جاری ہے جبکہ اچھرہ کے علاقہ میں دو بھائی عمران اور کامران نوسربازی کا شکار ہوگئے ۔