اچھرہ،شوہر کا سربازار ناراض بیوی پر تشدد،ملزم فرار

اچھرہ،شوہر کا سربازار ناراض بیوی پر تشدد،ملزم فرار

  

لاہور(کر ائم سیل)اچھرہ کے علاقہ میں ظالم شوہر کا سر بازار بیوی پر تشدد،لوگوں کے جمع ہو نے پر موقع سے فرار ہو گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہ جمال روڈ کی رہائشی عائشہ کی نعمان نامی شخص سے شادی ہو ئی تھی اور وہ شوہرسے ناراض ہو کر میکے میں رہ رہی تھی ۔گزشتہ روز وہ بازار میں کسی کام کے سلسلے میں جارہی تھی کہ کے اچانک اس کا شوہر آگیااور عائشہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ لو گوں کے اکٹھا ہو نے پر دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا ۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر کا میرے والد کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا جس کی وجہ سے میں اپنے میکے میں رہ رہی تھی اور اسی رنجش کی وجہ سے مجھ پر تشدد کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -