کھڈیاں خاص: بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالی کو قتل کردیا
کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی ) رشتہ کے تنازعہ پربہنوئی نے فائرنگ کرکے سالی قتل کردی۔کھڈیاں خاص کے نواحی سرحدی گاؤں نجانب کے قریب جھگے بھٹیاں کے محنت کش محمدعبداللہ کی بیٹی سلمہ بی بی کی شادی عرصہ پانچ سال قبل گاؤں بھوکن ضلع اوکاڑہ کے محمداسمٰعیل سے ہوئی ۔دونوں میاں بیوی کے درمیان دوسری بہن کے رشتہ پرتنازعہ ہوگیاجوطول پکڑگیا۔عرصہ تین سال سے محمداسمٰعیل نے بیوی کوگھرسے نکال دیااوروہ اپنے میکے رہ رہی تھی۔کہ گذشتہ رات محمداسمٰعیل اورعمردین وغیرہ نے فائرنگ کرکے سلمہ بی بی کوشدیدزخمی کردیاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے مقتولہ کے والدمحمدعبداللہ کی درخواست پر ملزمان اسمٰعیل اورعمردین وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال قصورروانہ کردی ہے۔