گجرات:ڈکیتی چوری کی وارداتیں ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق

گجرات:ڈکیتی چوری کی وارداتیں ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نقدی ‘ زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ایک نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق چک بھولا میں ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد نامعلوم ڈاکوؤں کے گینگ نے نواحی گاؤں بانٹھ اور ٹبی سیکھواں کا رخ کر لیا ٹبی سیکھواں میں رات گئے نصف درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے آصف سلیم کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ‘ نقدی اور سامان چھین کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے آصف سلیم کو چارپائی کے ساتھ باندھ دیا قبل ازیں غازی کھوکھر میں حنیف صادق کے گھر رات گئے ڈاکوؤں نے زبردستی گھس کر جمع پونجی لوٹ لی تھانہ لاری اڈا کے علاقے بانٹھ میں تنویر ظفر کے ڈیرے سے ہزاروں روپے مالیت کے کمپیوٹرز ‘ موبائل فون اور اسلحہ بھی چوری کر لیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے علاو ہ ازیں جی ٹی روڈ پر ریورڈ گارڈن کے قریب ٹریفک حادثہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان دم توڑ گیا لودھراں کے رہائشی نوجوان محمد روشن کو تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر ٹکر ماری جس سے و ہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ڈرائیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -