کامونکے: وارداتیں،ڈاکو شہریوں سے نقدی ،قیمتی سامان لوٹ کر فرار

کامونکے: وارداتیں،ڈاکو شہریوں سے نقدی ،قیمتی سامان لوٹ کر فرار

  

کامونکے(نمائندہ پاکستان)مختلف وارداتوں میں چور موٹرسائیکل ،نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے بانڈزاور گھوڑا چوری کرکے لے گئے ،بتایاگیاہے کہ نواحی موضع سموں بالا کا رہائشی قربان اپنے دوست سجاد کے ہمراہ ایم پی اے رانا اختر علی کی رہائش گاہ کے باہر اپنی موٹرسائیکل نمبری LEX 4101کھڑی کرکے اندرچلاگیا کہ اس کی غیر موجودگی میں نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاجبکہ ریل بازار غلہ منڈی کے رہائشی مرزا طلعت محمود نے محلہ میں پی سی او بنارکھاتھاکہ گھر جاتے ہوئے دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے راستے میں روک لیااور گن پوائنٹ پر اس سے 3لاکھ 65ہزار روپے مالیت کے بانڈز چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ محلہ رضا آباد کے رہائشی محمد سلیم کی غیر موجودگی میں گھر کے باہر باندھا ہوایک لاکھ پچیس ہزار روپے مالیت کا گھوڑاچور شہباز سکنہ نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ ،عثمان سکنہ کوہلووالہ اور لدھے والا وڑائچ کا رہائشی قاسم علی چوری کرکے لے گئے صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -