بڈیانہ پولیس نے بیوہ خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا

بڈیانہ پولیس نے بیوہ خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا

  

بڈیانہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ رائے اعجاز احمد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ حاجی اقبال خاں نے چند روز قبل تھانہ بڈیانہ کے علاقہ پنوانہ میں بیوہ خاتون شریفاں بی بی کا گلہ اور ناک کاٹنے والے ملزم شوکت کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ حاجی اقبال خاں نے میڈیاکو بتایا کہ چند روز قبل نواحی گاؤں پنوانہ میں بیوہ خاتون شریفاں بی بی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے دن رات ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں،جن میں حاجی رشید سب انسپکٹر،محمد زشرف سب انسپکٹر،اعجاز خاں ہیڈ کانسٹیبل،محمد آصف ہیڈ کانسٹیبل اور دیگر پولیس اہلکار شامل تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیوہ خاتون کو اس کے کرایہ دار شوکت جوکہ جعلی پیر بھی بنا ہوا تھا اور چھریاں تیز کرنے کاکام بھی کرتا ہے جس کو بیوہ خاتون نے غلط کاموں سے منع کیا تھالیکن وہ باز نہ آیا اور اپنی ہی دکان سے چھری کو تیز کرکے دن دیہاڑے گھرمیں موجود شریفاں بی بی کا گلہ اور ناک کاٹ کر قتل کرکے ساتھ والے گاؤں جاکر چھریاں تیز کرنے کاکام کرنے لگا تاکہ کسی کوشک نہ پڑے۔پولیس کی خفیہ ٹیموں نے ملزم کا مسلسل پیچھا کرکے اسکو گرفتار کرلیا۔ملزم کی گرفتاری پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ عرفان طارق خاں نے ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ حاجی اقبال خاں اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ملزم شوکت نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں ،میں نے بہت بڑا جرم کیا ہے اللہ مجھے اسکی سزا ضرور دیگا،میں نے بچنے کی بہت کوشش کی لیکن گرفت میں آگیا ہوں اور اب ہروقت سر میں درد ہوتی رہتی ہے۔

مزید :

علاقائی -