کوڑا پھینکنے کا تنازع، ملزمان کا بزرگ خاتوں پر تشدد، فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

کوڑا پھینکنے کا تنازع، ملزمان کا بزرگ خاتوں پر تشدد، فائرنگ سے ایک شخص شدید ...

  

لاہور(کرائم سیل) ساندہ میں گھر کے باہر کوڑ ا پھینکنے کے تنازع پر جھگڑا، ملزمان نے ایک بزرگ خاتون کو تشدد کا نشانے بنانے کے بعد فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بازار حکیماں ساندہ میں شہزادی نامی لڑکی نے اپنے کزن ناصر حسین کے گھر کے باہر کوڑا رکھ دیا ۔ ناصر کی والدہ ثریا بی بی نے اس کو منع کیا تو شہزادی نے اپنی بیٹی سے مل کر بزرگ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران شہزادی کا بھائی نوشیر اسلحہ لے کر آگیا اور اس نے ناصر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ناصر کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ناصر کی درخواست پر نوشیر اور اس کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -