صوبائی دارالحکومت: چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں نے 2ڈاکوؤں کو پکڑلیا،2فرار

صوبائی دارالحکومت: چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں نے 2ڈاکوؤں کو ...

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا جبکہ ٹبی سٹی میں واردات کے بعد فرار ہو نے والے دوڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، دو ٖفرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ٹبی سٹی کی حدود کوچہ محلے داراں کے رہائشی مقصود کے گھرمیں چارڈاکوگھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 80ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے، اسی دوران جب ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو محلے داروں نے دوڈاکوؤں کو پکڑ لیاجنہوں نے اپنے نام وقاص اور جان محمد بتائے جبکہ دوڈاکو عدیل اور سجاد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں علی عمران سے ساڑھے 16لاکھ،کاہنہ میں وقار اور اسکی فیملی سے 3لاکھ،مصطفی ٹاؤن میں غلام حسین سے ایک لاکھ 80ہزار،شادباغ میں ندیم سے ڈیڑھ لاکھ اور مو ٹرسائیکل، ڈیفنس بی میں فیضان سے ایک لاکھ 20ہزار،کوٹ لکھپت میں وحید سے ایک لاکھ30ہزار اور مو ٹرسائیکل،جوہرٹاؤن میں عاصم سے ایک لاکھ 8ہزار،شاہدرہ ٹاؤن میں سہیل سے 66ہزار، گلشن راوی میں ناصر سے 60ہزارکی نقدی اورزیورات اور جوہرٹاؤن میں فرحان سے25لاکھ مالیت کی گاڑی، نقدی اورمو بائل چھین لئے۔علاوہ ازیں نشتر کالونی میں شہروز،فیکٹری ایریا میں فیاض،ڈیفنس اے میں حمزہ،شیراکوٹ میں حارث،ہنجروال میں قاسم،گرین ٹاؤن میں عظیم،سبزہ زار میں وسیم،نواں کوٹ میں محرم ،گلشن راوی میں شعیب،مغل پو رہ میں غلام بنی،شادباغ میں آصف اور گوالمنڈی میں جابر کی موٹرسائیکلیں جبکہ ستوکتلہ میں احمد یار،مزنگ میں شاہ نوازکی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -