نقلی شادیاں جن میں مہمان ٹکٹ خرید کر شریک ہوتے ہیں، انتہائی دلچسپ رپورٹ

نقلی شادیاں جن میں مہمان ٹکٹ خرید کر شریک ہوتے ہیں، انتہائی دلچسپ رپورٹ
 نقلی شادیاں جن میں مہمان ٹکٹ خرید کر شریک ہوتے ہیں، انتہائی دلچسپ رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) بہت سے اہم کاموں سے پہلے ان کی پریکٹس کر لینا مفید ثابت ہوتا ہے لیکن شادی کے متعلق ایسا سوچنا کچھ عجیب سا معلوم ہوتا ہے، مگر شادیوں کی تصاویر بنانے والے مشہور فوٹوگرافر کلی مرے نے واقعی اس عجیب خیال کو حقیقت بناتے ہوئے Big Fake Wedding کمپنی کا آغاز کردیا جو ہونے والے جوڑوں کو شادی سے پہلے شادی کا تجربہ کروانے کا اہتمام کرتی ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ دولہا دلہن 25 ڈالر فی مہمان کے حساب سے ادائیگی کرکے اپنی شادی سے پہلے ہی شادی کی پریکٹس کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ایک مکمل تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں تقریب کے اہتمام، انتظامات، مہمانوں کی خاطر مدارات اور جوڑے کے عروسی ملبوسات وغیرہ کا اصل شادی کی طرح اہتمام کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ’جعلی شادی‘ سے دولہا دلہن کو آنے والے وقت اور اس کی ضروریات کا اندازہ ہوجاتا ہے اور وہ اپنی پسند ناپسند کے مطابق اصل شادی کی تقریب میں ضروری انتظامات اور تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -