ویٹرنری یونیورسٹی اور اس کے تما م کیمپسز میں دا خلو ں کا آ غا ز

ویٹرنری یونیورسٹی اور اس کے تما م کیمپسز میں دا خلو ں کا آ غا ز

  

لاہور( خبر نگار ) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر سٹی کیمپس اور اس کے تما کیمپسز میں مختلف انڈر گر یجو یٹ ڈ گر ی ، ما سٹر ز اور ڈپلو مہ پرو گرامزمیں دا خلو ں کا آ غا ز ہوا۔ دا خلہ کے خواہش مند طلبہ و طالبا ت کی بڑ ی تعداد پر اسپیکٹس اور دا خلہ فارم حا صل کر ر ہی ہے۔ انڈر گر یجو یٹ ڈ گر ی پرو گرا مز میں ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن، ڈاکٹر آف فارمیسی ، بی ایس آنرز اپلائیڈمائیکر وبیا لوجی، بی ایس آنرز با ئیو کیمسٹر ی ، بی ایس آنر ز با ئیو ٹیکنا لو جی،بی ایس آنر ز بیا لو جیکل سا ئنسز ،بی ایس آنر ز انوائر مینٹل سا ئنسزبی ایس آنرز زووالوجی ، ڈیری ٹیکنا لو جی اور پو لٹری سائنسز میں جبکہ ایم ایس سی با ئیو کیمسٹری ، ایم ایس سی با ئیو ٹیکنا لو جی،ایم ایس سی کیمسٹر ی،ایم ایس سی اسٹیٹسٹکس،ایم ایس سی زووالوجی اور ایم فل مینیجمنٹ سا ئنسز، ایم بی اے لا ئف سا ئنسز،ایم بی اے ایگزیکٹیو،ما سٹر آف بزنس اینڈ فنا نس اور بیچلرآف بز نس ایڈ منسٹر یشن کے داخلے ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں لائیو سٹا ک اسسٹنٹ ڈپلو مہ،پو لٹر ی اسسٹنٹ ڈپلو مہ اور ڈیر ی ہر ڈسپر وا ئزر ڈپلو مہ کے داخلے بھی ہو رہے ہیں۔و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی قومی سطح کی یو نیورسٹی ہے جو پاکستان بھر سے میر ٹ کی بنیا د پر آنے والے طالب علموں کو خوش آمدیدکہتی ہے۔یونیورسٹی میں اعلی کوالیفائیڈ ٹیچنگ سٹاف اورجدید سا زو سا مان سے آراستہ ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز، لائبریریز، انٹر نیشنل معیار کی لیبار ٹریاں، کلینکس ، فارمز، پراڈکشن اینڈ پراسیسنگ یونٹس اور کانفرنس رومز موجودہیں۔ مز ید برا ں ویٹرنری یونیورسٹی نے اپنی ا علی تعلیمی و تحقیقی معیا ر کی بنیا د پر ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی رینکنگ لسٹ میں ایگر ی کلچر/ ویٹر نر ی کیٹیگر ی میں دوسری پو زیشن جبکہ پاکستان بھر کی تمام یو نیورسٹیوں میں نویں پو زیشن حا صل کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -