قصور واقعہ زمین کا نہیں حکومتی ضمیر کا مسئلہ ہے جو ابھی تک جاگ نہیں رہا،چودھری ظہیر

قصور واقعہ زمین کا نہیں حکومتی ضمیر کا مسئلہ ہے جو ابھی تک جاگ نہیں ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خان سابق اپوزیشن لیڈر نے قصور واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ قصور کے حوالے سے عوام کے شدید ردعمل کے باوجود حکومتی رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی یہ زمین کا نہیں حکومتی ضمیر کا مسئلہ ہے جو ابھی تک جاگ نہیں رہا اسلامی ملک پاکستان میں رونما ہونے والے سکینڈل نے قوم کے سر شرم سے جھکادیئے ہیں معصوم بچے اور بچیوں کو غلط کام کے لیے استعمال کرنے والے انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری ظہیرالدین خاں نے قصور سیکنڈل کی پنجاب حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مسترد کیے جانے کو اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب جوڈیشل کمیشن کے فیصلے حکومت کے حق میں نہیں آتے تو پنجاب حکومت عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دیتی اس سے عدلیہ اور اس کے فیصلوں کی تضحیک ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کو عدلیہ کی طرف سے مسترد کیئے جانے کے بعد قصور سیکنڈل کے کیس کو فوری طور پر فوجی عدالتوں میں بھجوایا جائے تاکہ مجرموں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین ان واقعات پر کافی عرصہ سے احتجاج کررہے تھے لیکن مقامی انتظامیہ نے ان کی داد رسی نہیں کی اب جبکہ میڈیا نے اس شرمناک واقعہ کی رپورٹنگ کی تو حکمرانوں کو ہوش آیا انہوں نے کہا کہ متعلقہ تھانیدار کو تبدیل کرنے سے بات نہیں بنے گی بلکہ اس میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لانا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -