لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے ، خواجہ حیدر

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے ، خواجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر )لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہر میں عوام کو جدید، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنے میں کوشاں ہے جس کے لیے نظم و ضبط اور متعلقہ قوانین پر عمل کرنا ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی اولین ذمہ داری ہے۔ ا سس سلسلے میں ایل ٹی سی کی جانب سے تمام رکشہ اور ٹیکسی مالکان اور ڈرائیور وں کے لئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق بغیر روٹ پرمٹ یا زائد المعیاد روٹ کے ساتھ رکشہ اور ٹیکسی چلانا قانوناً جرم ہے بصوریت دیگر موٹر سائیکل آرڈینیس 1965کے تحت جرمانہ /قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات گزشتہ روزایل ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف نے شہر میں رکشہ اور ٹیکسی مالکان کے لئے روٹ پرمٹ کے حصول اور تجدید، ضروری ہدایات و ضابطہ اخلاق کے حوالے سے شروع کی گئی مہم کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجر (انفورسمنٹ) چوہدری شفیق احمد، ڈی جی ایم (آپریشن) عاطف میمن، ڈی ایم (انفورسمنٹ) وحید رحمن اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں جن میں کلمہ چوک، مسلم ٹاؤن موڑ، لبرٹی گول چکر، باگڑیاں گرین ٹاؤن اور چوبرجی میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔



خواجہ حیدر لطیف نے کہا کہ اس مہم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد میں ٹریفک ڈسپلن اور متعلقہ قوانین پر عملددرآمد کروا کر ایک ذمہ دار شہری ثابت کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مہم مسلسل ایک ہفتہ تک جاری رہے گی جس میں انفورسمنٹ کے افسران آگاہی کے لئے رکشہ اور ٹیکسی مالکان میں پمنلٹ تقسیم کریں گے اور کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے ایل ٹی سی کے دفتر میں متعلقہ عملہ ان کی رہنمائی کے لئے دستیاب ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ رکشہ ٹیکسی میں غیر منظور شدہ LPG کا استعمال ہر گز نہ کریں اور قطعی طور پر غیر معیاری اور غیر محفوظ سلنڈر کا استعمال نہ کریں اور مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔