مبینہ طور پرمنشیات ڈالنے کے مقدمہ کے 5ملزمان کی ضمانت منظور

مبینہ طور پرمنشیات ڈالنے کے مقدمہ کے 5ملزمان کی ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق نے سبزہ زار پولیس کی طرف سے مبینہ طور پراصل ملزم چھوڑ کر اس کی منشیات 5ملزمان پر ڈالنے کے انکشاف پر مقدمہ میں ملوث نامزد ملزمان کی ضمانت 50، 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ۔عدالت میں منصورالرحمن آفریدی اور مون ایڈووکیٹس نے 5ملزمان محمد جاوید محمد کاشف، محمد افضل،محمد اسلم اور ایجاد خان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی جس میں عدالت میں انکشاف کیا گیا کہ سبزہ زار پولیس نے ایک نامعلوم ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6کلوچرس برآمد کی اسے مبینہ طور پر چھوڑ کر بعد میں پکڑے جانے کے ڈر سے یہ منشیات 1،1 کلو سے زاہد چرس پانچوں ملزمان پرڈالی ،وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر یہ چرس ایک ہی وقت میں 15،15منٹ کے وقفے سے ڈال کر ان کو جیل بھجوادیا گیا تاہم ملزمان کو ناجائز ملوث کیا گیا ہے پولیس کے خلاف انکوائری کے لئے ان کے افسران کو درخواست دی جا رہی ہے ،عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد مذکورہ ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50،50ہزارروپے کے مچلکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -