مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جمہوریت کے ثمرات ہر فرد تک پہنچ رہے ہیں،گورچانی

مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جمہوریت کے ثمرات ہر فرد تک پہنچ رہے ہیں،گورچانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جمہوریت کے ثمرات ہر فرد تک پہنچ رہے ہیں اور ملک کا ہر بچہ اقبال اور جناح کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومتی رخ بنیادی اور مثبت ترقیاتی کاموں کی طرف موڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ سارے صوبوں کی عوام کو ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری وسائل مہیا کئے جائیں اس مقصد کے لئے قومی بجٹ میں خصوصی فنڈز ر مختص کئے گئے ہیں تاکہ ہر صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔مسلم لیگ (ن) عوام کی ترقی کے لئے جو کاوشیں کر رہی ہے ان کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں جس سے لوگوں کے جذبہ پاکستانیت کو تقویت ملی رہی ہے۔

سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا مقصد ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانا ہے تاکہ پاکستان کا نام ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو غربت کا ملک سے خاتمہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

۔

جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت دن رات کوشاں ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -