حبس بے کی دائر درخواست پر 4بچے باپ کی تحویل سے برآمد

حبس بے کی دائر درخواست پر 4بچے باپ کی تحویل سے برآمد

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے کی دائر درخواست پر 4بچے باپ کی تحویل سے برآمد کرواکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزارشائستہ نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ اس کی شادی ناصراحمد کے ساتھ ہوئی جس میں سے اس کے چار بچے نعمان، رمشا، عدنان اور زین پیدا ہوئے،کچھ عرصہ قبل ہی اس کے شوہر اور اس کے درمیان گھریلو ناچاقی شروع ہوگئی جس کی بناء پر کچھ روز قبل اس کے شوہر نے اسے دھکے دے کر گھر سے نکال کر مذکورہ بچوں کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا جبکہ ان سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچوں کو عدالت کے روبرو پیش کردیا ،جہاں عدالت نے انہیں درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -