شریف برادران گڈگورننس کے مفہوم سے نابلد ہیں ،اشرف بھٹی

شریف برادران گڈگورننس کے مفہوم سے نابلد ہیں ،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران گڈگورننس کے مفہوم سے نابلد ہیں حکمرانوں نے اپنے جعلی اقتدارکی مضبوطی کیلئے پاکستان کوکمزورکردیا کسی بھی کامیاب ریاست کانظم ونسق افرادکی من مانی نہیں قانون کی حکمرانی سے چلتا ہے تخت لاہور کے شہزادوں نے ملک کوناکامی اوربدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا قصور میں بچوں پرجنسی تشدد بیڈگورننس کاشاخسانہ ہے،مگر حکمران اپنی نااہلی او بدانتظامی کااقرارنہیں کرتے۔سانحہ قصور میں ملوث درندوں کومتاثرہ گاؤں کے مرکزی چوک میں تختہ دار پر لٹکایاجائے ،ان کی سرپرستی کرنے والے بھی کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں ۔میاں شہبازشریف اپنے فرائض منصبی کی بجاآوری میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

حکمران شعبدہ بازی سے مسائل پرقابونہیں پاسکتے وہ والٹن روڈپرایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ قصورمیں بچوں پرجنسی تشدداچانک نہیں ہوا بلکہ مسلسل کئی برسوں میں مختلف اوقات میں بچوں کوہوس کانشانہ بنایا اورانہیں منظم اندازسے بلیک میل کیاگیا مگر پنجاب کے صوبائی اورضلعی اداروں کے حکام اوراہلکار خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -