قصور واقعہ نے خادم اعلی پنجاب کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے،منور انجم
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی چشم پوشی نے قومی مفادات کو داو پر لگا دیا ہے ،قصور واقعہ نے خادم اعلی پنجاب کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے معاشرتی جرائم سے کتنے بے خبر ہیں کہ اتنے عرصے سے پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناک کے نیچے یہ دھندا جاری تھا ،وزیر داخلہ معاملے پر ایوان میں وضاحت دیں کہ خدمت کا دعوی کرنے والے خادم اعلی پنجاب کی ناک کے نیچے انسانیت سوز عمل کس طرح اور کن کی سرپرستی میں ہوتا رہا ،جس سے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام اور قوم کے سرشرم سے جھکا دئیے گئے ،یہ بات انہوں نے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کے ہمراہ اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں ماضی کو بھلا کر ملک کی بہتری اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سب کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس سیای مسائل کا کوئی حل نہیں پیپلز پارٹی کے کارکنان نامساعد حالات کے باوجود اپنے شہیدقا ئدین کے ادھورے مشن خوشحال پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورا کر ینگے ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت اور جمہوریت کی بانی جماعت ہے جو ملک کے اندر جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اسے کمزور سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں ،قربانیاں دینے والے مخلص کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،تاریخ گواہہے کہ جو بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر گیا تو وہ پھر اپنا وجود قائم نہ رکھ سکا پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے مخالفین پارٹی کے اندر ہوں یا باہر آئندہ بھی اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل میں بری طرح ناکام رہیں گے،انہوں نے کہا موجودہ غیریقینی جیسی صورتحال میں ملک جن مساثل اور مشکلات سے دوچار ہے پیپلز پارٹی خاموش تماشائی نہیں بنے گی بلکہ ایسی نازک صورتحال میں اپنا آئینی جمہوری و قانونی کردار ادا کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرئے گی ،انہوں نے ملک بھر کے نوجوانوں اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ روشن مستقبل کیلئے متحد ہو کر عوامی وقومی مسائل پر اپنا بھر پور کردار ادا کریں پیپلز پارٹی نوجوانوں کو در پیش مسائل اور مشکلات کے خاتمہ کیلئے انکا ساتھ دینے کے ساتھ ساتھ انکی حوصلہ افزائی کیلئے آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں بھر پور نمائندگی کا موقعہ فراہم کریگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہی ملک کی ترقی خوشحالی اور اس کا استحکام ہے جس نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں اور یہ قربانیاں ثابت کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان سے کس قدر محبت کرتی ہے،پیپلز پارٹی کی سیاسی بصیرت اور مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت کا سورج عروج پر ہے اور انشااللّٰہ جمہوریت کا یہ سورج تاقیامت چمکتا رہے گا ،اسکے جیالے کارکنان کو فخر ہے کہ انہوں نے شہید بی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مفاہمتی پالیسی کے زرئعیے ملک کو سیاسی خلفشار سے بچایا لیکن موجودہ حکمرانوں نے ماضی سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
اور پارٹی کے سینئیر رہنماوں کو بے بنیاد من گھڑت مقدمات میں ملوث کر کے انکی نیب اور ایف آ ئی اے کے زرئعیے گرفتاریاں کر رہی ہے۔