چودھری الیاس کی جانب سے پرویز مشرف کی 72ویں سالگرہ منائی گئی

چودھری الیاس کی جانب سے پرویز مشرف کی 72ویں سالگرہ منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد الیاس گجرنے پارٹی چیئرمین سابق صدر جنرل ریٹائرڈ سید پرویز مشرف کی 72ویں سالگرہ کا مرکزی آفس حلقہ این اے 123مین جی ٹی روڈ باغبان پورہ میں اہتمام کیا گیا جس میں آل پاکستان مسلم لیگ سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور کیک کاٹا اور اس موقع پر سید پرویز مشرف اور ان کی والدہ سیدہ زریں مشرف کی عمر درازی کے لئے دعا کروائی ۔



ور سالگرہ کا جشن منایا تمام کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے چوہدری محمد الیاس گجر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا موجودہ حالات کے پیش نظر اٹھارہ کروڑ عوام اور ملک پاکستان کو سید پرویز مشرف کی قیادت کی اشد ضرورت ہے ۔ آج کے دن ہم تمام لوگوں کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے اپنے پیارے وطن پاکستان کو دہشت گردی سے پاک اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے سید پرویز مشرف کی قیادت میں پاک فوج کا ساتھ دیتے ہوئے ملک کو لوٹنے والے سیاستدانوں کامقابلہ کرنا ہوگا