متحدہ نے استعفیٰ بغیر دباﺅ کے دیئے تو قبول کروں گا :ایاز صادق

متحدہ نے استعفیٰ بغیر دباﺅ کے دیئے تو قبول کروں گا :ایاز صادق
متحدہ نے استعفیٰ بغیر دباﺅ کے دیئے تو قبول کروں گا :ایاز صادق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قوم اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے دباﺅ میں بعد استعفیٰ نہیں دیئے تو قبول کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے اراکین قوم اسمبلی نے اگر خود آکر استعفیٰ دیئے اور یقین دہانی کروائی کہ وہ کسی دباﺅ میں استعفیٰ نہیں دے رہے تو قبول کروں گا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،اور قومی اسمبلی میں قصور واقعہ پر سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے استعفیٰ مائنس ون فارمولا کے تحت دیئے جارہے ہیں ،ایم کیوایم کا کہناہے حکومت مائنس الطاف حسین فارمولا پر کام کر رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -