17 سال سے معاوضے کے منتظر 25 ہزار بھارتی کسانوں نے یوم آزادی پر حکومت سے خودکشی کی اجازت مانگ لی

17 سال سے معاوضے کے منتظر 25 ہزار بھارتی کسانوں نے یوم آزادی پر حکومت سے خودکشی ...
17 سال سے معاوضے کے منتظر 25 ہزار بھارتی کسانوں نے یوم آزادی پر حکومت سے خودکشی کی اجازت مانگ لی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پچیس ہزار کسانوں نے صدر پرناب مکھرجی سے پندرہ اگست کو خودکشی کی اجازت طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی امداد کا انتظار کرتے تھک چکے ہیں۔ متھرا سے 175 کلو میٹر کے فاصلے پر گوالیور کے رہائشی کسانوں کا کہنا تھا صدر صاحب اجازت ہو تو پندرہ اگست کو ہم سب خودکشی کرلیں؟ ان کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنی سات سو ایکڑ زمینوں کا معاوضہ دیا جائے۔ یہ زمین گوکل بیراج بننے کے بعد زیر آب آگئی تھی۔ ڈسٹرکٹ کے گیارہ دیہات کے کسان 1998ءسے اپنی ضائع ہوجانے والی زمینوں کے معاوضے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -