سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول پر عدم اطمینان

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نئے ...
سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول پر عدم اطمینان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نئے مجوزہ شیڈول پر عدم اطمینان کا اظہار کیاہے او ر تاخیر سے بلدیاتی انتخابات کروانے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب مین بلدیات انتخابات کرونے کا مجوزہ تحریری شیڈول تیار کرنے کے بعد آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جہاں عدلات نے نئے شیڈول پر عدم اطمینان کا اظہار کیاہے ،شیڈول میں دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرائیں جائیں گے ،پہلے مرحلے میں انتخابی سرگرمیاں 10ستمبر سے شروع ہوں گی اور پولنگ 14نومبر کو ہو گی ،دوسرے مرحلے میں چار اکتوبر کو انتخابی سرگرمیاں شروع ہو گی اور 29اکتوبر کو پولنگ ہوگی ،تیسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ 19دسمبر کو ہو گی ۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے دیر سے بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -