آسٹریا ،86 غیر قانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا،کئی پاکستانی بھی شامل

آسٹریا ،86 غیر قانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا،کئی پاکستانی بھی ...
آسٹریا ،86 غیر قانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا،کئی پاکستانی بھی شامل

  

ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، پاکستانی بھی سوار تھے۔ آسٹریا پولیس کے مطابق ہفتے کو سینکٹ پولٹن کے قریب پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک کنٹینر کو روکا، تلاشی کے دوران کنٹینر سے 86 غیر قانونی تارکین برآمد ہوئے جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اورعراق سے بتایا گیا ہے۔ کنٹینر میں 16 بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی موجود تھی۔ ریڈ کراس نے تارکین وطن کے لئے پانی اور کھانے کا انتظام کیا اور 6 بے سہارا بچوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا جبکہ باقی تمام افراد کو جانے دیا جو جرمنی اور سکنڈے نیویا جا رہے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -