عمران خان کے بھانجے کا نکاح ، چترال کے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑلیا

عمران خان کے بھانجے کا نکاح ، چترال کے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑلیا
عمران خان کے بھانجے کا نکاح ، چترال کے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑلیا

  

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے کا نکاح چترال کے شاہی خاندان کی لڑکی سے ہوگیاہے تاہم عمران خان چترال میں موجودگی کے باوجود تقریب نکاح میں شرکت نہ کرسکے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے کا رشتہ چترال کے شاہی خاندان میں کیاگیااور تقریب کااہتمام عمران خان کے چترال میں سیلاب کے دورے کے دوران کیاگیالیکن خود عمران خان کی بجائے ان کے خاندان نے تقریب میں شرکت کی ، خود عمران خان بھی چترال میں موجود تھے تاہم شرکت نہ کرسکے ۔

اس تقریب کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں تاہم عمران خان کی عدم شرکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ آیا مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے یا پھر ریحام خان سے شادی کے معاملے پر ہونیوالے اختلافات کی وجہ سے تقریب میں نہ جاسکے ۔

مزید :

چترال -اہم خبریں -