شاہد کپور عالیہ بھٹ کے مداح نکلے ،تعریفوں کے پل باندھ دیئے

شاہد کپور عالیہ بھٹ کے مداح نکلے ،تعریفوں کے پل باندھ دیئے
شاہد کپور عالیہ بھٹ کے مداح نکلے ،تعریفوں کے پل باندھ دیئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور بھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے مداح نکلے ہیںانہوں نے کہاہے کہ گزشتہ 20 برسوں میں انہوں نے عالیہ بھٹ کی طرح فلمی کیرئیر کے حوالے سے بہادرانہ فیصلے کرنے والی اداکارہ نہیں دیکھی۔ ممبئی میں اپنی نئی فلم ”شاندار“ کے ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور کا کہنا تھاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کا کرینہ کپورسے کوئی موازنہ نہیں، دونوں ہی غیرمعمولی اوراپنے کام میں لاجواب اداکارائیں ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ میں قدم رکھے چند برس ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا موازنہ کرینہ سے کیا جارہا ہے جو کہ عالیہ کے لئے باعث فخر ہونا چاہئے کیونکہ کرینہ کپور بالی ووڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اورانہوں نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں اور ناقدین کے دل جیتے ہیں۔

شاہد نے کہا کہ انہوں نے عالیہ بھٹ جیسی بہادر لڑکی بالی ووڈ میں نہیں دیکھی ،عالیہ بھٹ نے ”اڑتا پنجاب“ میں کام کرنے کی پیشکش صرف 2 روز میں ہی قبول کرلی تھی۔

مزید :

تفریح -