کراچی میں متحدہ کو دیوار سے لگاکر تحریک انصاف کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے:فاروق ستار

کراچی میں متحدہ کو دیوار سے لگاکر تحریک انصاف کو لانے کی کوشش کی جارہی ...
کراچی میں متحدہ کو دیوار سے لگاکر تحریک انصاف کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے:فاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ انہوں نے احتجاجا اسمبلیوں سے استعفیٰ دیاہے کیونکہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو دیوارکے ساتھ لگایا جارہاہے تاکہ تحریک انصاف کو لایا جارہاہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستا ر کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن ایک بھی گولی نہیں چلی اور دفاتر سے کوئی اسلحہ نہیں برآمدہو ا جھوٹا مقدمات بنا کر ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتا کیا گیاہے ،متحدہ کے 150کارکنوں کو لاپتہ کر دیاگیاہے ،40کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ رینجز کا رویہ جانبدارانہ ہے ،ایم کیوایم کو کراچی میں سے ہٹا کر تحریک انصاف کو لانے لانے کیلئے کوشش کی جار ہی ہے ۔

فاروق ستا ر کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجارہاہے ،ہم نے انصاف کی فراہمی کیلئے آرمی چیف سے لے کر کور کمانڈر تک کے دروازے کھٹکٹائے لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا جس کے ہم نے اسمبلی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا لیکن وہ بھی پورا نہیں کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر غیر اعلانیہ پابندیاں لگائی جارہی ہیں جو کہ انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے ،ایم کیوایم کے کارکنوں اور رہنماﺅں کو جمہوری اور آئینی کر دار اداکرنے سے روکا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کافیصلہ طویل مشاور ت کے بعد کیا گیاہے ،سندھ اسمبلی سے 51ایم پیز ،قومی اسمبلی سے 24ایم این ایز اور سینٹ سے 8سینٹیرز احتجاجا مستعفیٰ ہوئے ہیں کیونکہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگا یا جارہاہے،متحدہ کیخلاف نا رکنے والے ظلم ستم کیخلاف احتجاجا استعفے دیئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ملک سے بڑے بڑے مجرموں کو فرار کروا دیا گیاہے اور بعد میں امن قائم کرنے کا دعویٰ کیا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -