قصور کے بعدحجرہ شاہ مقیم میں بھی بچوں سے جنسی زیادتی سکینڈل سامنے آگیا

قصور کے بعدحجرہ شاہ مقیم میں بھی بچوں سے جنسی زیادتی سکینڈل سامنے آگیا
قصور کے بعدحجرہ شاہ مقیم میں بھی بچوں سے جنسی زیادتی سکینڈل سامنے آگیا

  

اوکاڑہ( خالد جاویدسے ) حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں سوبھارام میں بچوں سے بدفعلی کی کہانی منظر عام پر آگئی ، قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے متاثرہ بچوں کے ویڈیو بیانات ریکارڈ کرلیے جبکہ دو مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے بعد نواحی گاؤں سوبھارام میں معصوم بچوں سے زیادتی کی ایک اور دل خراش سٹوری سامنے آگئی مشتاق احمد نامی شخص نے پولیس کوبتایا کہ چپس بیچنے والے ملزم خاور قصاب نے اسکے بارہ سالہ بچے علی رضا کو بدفعلی کانشانہ بنایا ہے دیپالپور پولیس نے مقدمہ نمبری 643/15بجرم 377درج کرلیا ۔دوسرا مقدمہ غلام مصطفی نامی بچے کادرج ہوا ا مقد مات کا اندراج ہوتے ہی قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور خفیہ ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں ،اہلیان گاؤں سے پوچھ گچھ کے بعد بارہ سے چودہ سال کے متاثرہ بچوں کی بہت بڑی تعداد سامنے آگئی جن میں علی رضا اور غلام مصطفی کے علاوہ عثمان، عدیل ،نور احمد ،رحمان ،افضال ،طیب، علی اسلم وغیرہ شامل ہیں جن کے ورثا ء بھی نے قانونی چارہ جوئی کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -