یہ وائسرائے کی طرح نہیں کہ طشتری میں رکھ کر کراچی دے دیا جائے ،ندیم نصرت

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنماءندیم نصرت نے کہا ہے کہ استعفے دے کر اگر احتجاج نہ کرتے تو دنیا کونا انصافیوں کا کیسے پتہ چلے گا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ رکھنے والے بے بس ہیں۔اسٹیبلیشمنٹ کا اہم رول ہونا چاہئیے ،وزیر اعظم خود کردار ادا کریں،بائی الیکشن بعد کی بات ہے۔تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مقابلہ تو این اے 246 میں سب نے دیکھ لیاجب عارف علوی کو جتانے کیلئے بیلٹ بکس چوری کیے گئے۔فیصل نے کہا تھاکہ کراچی عمران خان کو دیا جائے گالیکن یہ وائسرائے کی طرح نہیں کہ طشتری میںررکھ کرشہر دے دیا جائے ۔بغاوت تو تحریک انصاف کے اندر ہو رہی ہے۔