متحدہ کے اسمبلیوں اور سینٹ سے استعفے معمولی ڈویلپمنٹ نہیں،شاہ محمود قریشی

متحدہ کے اسمبلیوں اور سینٹ سے استعفے معمولی ڈویلپمنٹ نہیں،شاہ محمود قریشی
متحدہ کے اسمبلیوں اور سینٹ سے استعفے معمولی ڈویلپمنٹ نہیں،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ کے اسمبلیوں اور سینٹ سے استعفے معمولی ڈویلپمنٹ نہیں، ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر پارٹی مشاورت کرے گی اور اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔ہماری ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں،متحدہ کو استعفوں سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت مدعی ہے ہم نہیں۔کوئی بھی پاکستانی لندن سے ہونیوالی تقریروں کو پسند نہیں کر رہا،اس سے ایم کیو ایم کی اپنی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکمرانوں کی نااہلی سے ہمارے لیے جگہ بن رہی ہے۔،کراچی کے شہریوں کے مطابق حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

مزید :

قومی -