اگر حکومت تحفظات دور کردے تو استعفے واپس لے لیں گے : الطاف حسین

اگر حکومت تحفظات دور کردے تو استعفے واپس لے لیں گے : الطاف حسین
اگر حکومت تحفظات دور کردے تو استعفے واپس لے لیں گے : الطاف حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اگر حکومت ہمارے تحفظات دور کر دیں تو ہم استعفے واپس لے لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کاکہناتھا کہ میری ٹیم موجود ہے اگر کسی نے بات چیت کرنی ہے تو وہ کر سکتاہے ،حکومت تحفظات دور کردے تو ایم کیوایم اپنے استعفے واپس لے لی گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ خیال رکھیں گے کہ اپنی تقاریر میں وہ ایسی کوئی بات نہ کہیں جس کے باعث اداروں کی حرمت پر بات آئے ۔

ان کا کہناتھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے استعفیٰ منظور ہو گئے ہیں اور ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کافیصلہ اسٹیبلشمنٹ کا رویہ دیکھنے کے بعد رابطہ کمیٹی کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں واحد سچ بولنے والے لیڈر ہیں ،خیال رکھوں گا کہ آئندہ تقاریر میں ایسی بات نہ کروں جس سے اداروں کی حرمت پر بات آئے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ ملک زرداری یا نوازشریف کا نہیںہے یہ ملک 20کروڑ عوام کا اور حکومت بھی عوام کی ہی ہونی چاہیے ۔

الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جشن آزادی دھوم دھام سے منائیں ،دنیا ہمیں چاہیے کچھ بھی کہے ہم جشن آزادی دھوم دھام سے منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نائن زیر پر چھاپے کے دوران کوئی بھی مجرم گرفتار نہیں ہوا اور نہ ہی دفتر سے کسی قسم کا کوئی نیٹو اسلحہ برآمد ہواہے یہ جھوٹا الزام تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -