قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے شروع کروانے کی تیاریاں شروع

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے شروع کروانے کی تیاریاں شروع
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے شروع کروانے کی تیاریاں شروع

  

لاہور(ڈی این اے ) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے شروع کروانے کی تیاریاں جاری ہیں، ملتان یا راولپنڈی ممکنہ وینیوز ہوسکتے ہیں،گولڈ ٹیمیں فائنل راﺅنڈ کھیلیں گی۔سلورز کے کوالیفائنگ راﺅنڈ سے 2 سائیڈزکو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا، ایونٹ بارشوں سے متاثر ہونے کے خدشات نے پی سی بی کو فکر میں مبتلا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب دورئہ سری لنکا کے بعد قومی کرکٹرز ان دنوں آرام کررہے ہیں، گرین شرٹس کو 24ستمبر سے 5اکتوبر تک زمبابوے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنا ہیں،اکتوبر اور نومبر میں یواے ای میں انگلینڈ کیخلاف مکمل سیریز ہوگی، بعد ازاں امارات میں ہی دسمبر میں بھارت کی میزبانی کرنا ہے۔اگر بی سی سی آئی کو حکومت کی اجازت نہ ملی تو پی سی بی پلان بی کے تحت کسی اور ٹیم کو بلائے گا، نئے سال کے آغاز میں دورئہ نیوزی لینڈ اور بعد ازاں مارچ میں بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے، ان حالات میں ستمبر میں ایسا قومی ٹورنامنٹ کرانے کی گنجائش موجود ہے جس میں ٹاپ کرکٹرز بھی شریک ہوسکیں، ذرائع کے مطابق بی سی بی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کا آغاز یکم ستمبر سے کرانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔میزبانی کیلئے ملتان اور راولپنڈی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں، البتہ پنجاب بھر میں جاری بارشیں حکام کیلئے تشویش کا باعث ہیں، حتمی فیصلہ 1،2 روز میں کرلیا جائے گا، ابتدائی طور پر تیار شدہ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں گولڈ ٹیمیں براہ راست فائنل راﺅنڈ کھیلنے کی حقدار ہوں گی۔

مزید :

کھیل -