آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل،دہشتگردوں کی باقیات کو بھی صاف کردیں گے:آرمی چیف

آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل،دہشتگردوں کی باقیات کو بھی صاف کردیں ...
 آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل،دہشتگردوں کی باقیات کو بھی صاف کردیں گے:آرمی چیف

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور اب شمالی وزیرستان کے چند محدود علاقوں سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شما لی وزیر ستان سے دہشت گردوں کی باقیات کو بھی صاف کردیں گے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وریر ستان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اگلے مورچوں پر موجود فوجی افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کی ۔جنرل راحیل شریف کو آپریشن کمانڈر کی جانب سے آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فرار کے تمام راہیں محدود کر دی گئی ہیں تاکہ دہشت گردوں کی جڑ سے ختم کیا جائے ۔دہشت گردوں کا اندرونی اور بیرونی سہولت کاروں سے رابطہ ختم کیا گیا تاکہ دہشت گردوں کی انتظامی اور مالی معاملات کی رسدمکمل طور پر کاٹ دی جائے اور دہشت گردوں کو آبادی والے علاقوںسے دور رکھا جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -